بیرسٹر امجد ملک برطانیہ اور پاکستان میں مقیم ایک ممتاز پاکستانی نژاد برطانوی قانون دان، کالم نگار اور سیاسی و سماجی شخصیت ہیں۔ وہ اس وقت صوبائی وزیر ہونے کیساتھ حکومت پنجاب کے تحت اوورسیز پاکستانیز کمیشن (OPC) پنجاب کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ان کا بنیادی کام دنیا بھر میں مقیم سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے۔انہوں نے تارکینِ وطن کی جائیدادوں پر ناجائز قبضوں کے خاتمے کے لیے پنجاب کے 37 اضلاع میں خصوصی عدالتوں کے قیام اور ججوں کی تعیناتی کو یقینی بنایا ہے1اوورسیز پاکستانیوں کے شکایات اور جائیداد، فیملی یا دیگر تنازعات کے حل کے لیے وہ مستقل بنیادوں پر کھلی کچہریاں منعقد کرتے ہیں۔وہ برطانیہ (یوکے) کی معروف عدالتوں اور پاکستان کی اعلیٰ عدالتوں (جیسے لاہور ہائیکورٹ) میں وکالت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔بیرسٹر امجد ملک وہ ماضی میں وفاقی سطح پر 'اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن' کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔وہ برطانیہ میں سپریم کورٹ آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے 'سولیسیٹر ایڈووکیٹ' (Solicitor-Advocate) کے طور پر رجسٹرڈ ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (SCBA) کے تاحیات رکن بھی ہیں۔بیرسٹر امجد ملک روچڈیل لا ایسوسی ایشن کے صدر (2012): وہ اس 100 سال پرانی برطانوی قانونی تنظیم کے پہلے ایشیائی صدر منتخب ہوئے، جو کہ وکلاء برادری میں ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔