چوہدری امانت حسین مہر اسپین (بارسلونا) میں مقیم ایک معروف پاکستانی بزنس مین، سماجی شخصیت اور اوورسیز رہنما ہیںوہ طویل عرصے سے اسپین میں مقیم ہیں اور وہاں پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور پاک-اسپین تجارتی روابط کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔حکومتِ پاکستان نے ان کی عالمی سطح پر بہترین نمائندگی اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خدمات کے اعتراف میں انہیں تمغہ امتیاز سے نوازا ہے۔ وہ اسپین کی معروف کاروباری شخصیات میں شمار ہوتے ہیں۔
برانڈ فرنچائز: انہوں نے اسپین میں کیفے ٹیریا کے سب سے بڑے برینڈز میں سے ایک، "سنتا گلوریا" (Santa Gloria)کی فرنچائز کھول کر کاروباری میدان میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ تارکینِ وطن کے حقوق اور پاکستان کا مثبت امیج دنیا بھر میں روشناس کرانے کے حوالے سے چوہدری امانت حسین مہر کا نام اسپین میں مقیم پاکستانیوں میں انتہائی احترام سے لیا جاتا ہے۔

