روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد اب تک پٹرول 20روپے 81 پیسے اور ڈیزل 55 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکاہے۔
سٹاک ہوم ( نارڈک ٹائمز اردو سے ) پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہونے کے بعد اب تک پٹرول 20روپے 81 پیسے اور ڈیزل 55 روپے 36 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو چکاہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 18جولائی سے پٹرول5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل 31روپے 5 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔اس کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کاتعین 21 جولائی کو ہوا جس میں پٹرول 35پیسے سستا جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔

