سفیر پاکستان بلال حئی نے ممتاز سکالر ایمانوئل راتق کی خدمات پر ان کو سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے اعزازی سند پیش کی

سٹاک ہوم ( نارڈک ٹائمز اردو سے ) سویڈن میں مقیم معروف سکالر سینئر صحافی 13 کتابوں کے مصنف صدارتی ایوارڈ یافتہ ہر دل عزیز ایمانویل راتق کو ان کی خدمات کے اعتراف میں سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ نے سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے اعترافی سند سے نوازا ۔ایمانوئل راتق جو گزشتہ کئی ماہ سے شدید بیمار ہیں مگر جشن آزادی کی تقریب کے موقع پر انہوں نے بیمار ہونے کے باوجود پاکستان ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب میں شرکت کی جس کو سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ بلال حئی صاحب نے خصوصی طور پر سراہا اور ان کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کی کمیونٹی کیلئے خدمات پر ان کو اعترافی سند سے نوازا ۔