
سٹاک ہوم ( نارڈک ٹائمز اردو سے ) سویڈن کی ممتاز سماجی شخصیت خافظ سجاد نے فن لینڈ سے آئی ہوئی کاروباری شخصیات شاہد امین اور وقار خان کے اعزاز میں سٹاک ہوم کے مقامی ریسٹورانٹ میں ظہرانہ کا احتمام کیا اس موقع پر ہیڈ آف ٹریڈ سفارتخانہ پاکستان احسن ریاض چوہدری ۔سینئر صحافی سماجی شخصیت کاشف عزیز بھٹہ ۔کشمیر کونسل سویڈن کے نائب صدر بلال مصطفی اور کشمیر کونسل سویڈن کے سیکرٹری جنرل اشتیاق خان بھی مدعو تھے ۔اس موقع پر فن لینڈ اور سویڈن میں کاروباری مواقع بارے بات چیت کی گئی ۔

