امریکی صدر ٹرمپ نے نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی دے دی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حملہ جلد ہوگا، ایرانی اس حملے کو روکنے کےلیے کچھ نہیں کرسکیں گے، جب تک ایران بامعنی مذاکرات کو تیار نہیں ہوتا تب تک انھیں بھی اس میں دلچسپی نہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی لبنانی ہم منصب سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورمیں لبنان کے ساتھ برا سلوک برتا گیا، ہم احترام کے ساتھ لبنان سے مناسب طرز عمل رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، وہ ہمارے ساتھ دوبارہ ملاقاتیں کرنا اور بڑی شدت سے ہمارے ساتھ معاہدہ چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ہم ایرانیوں سے ملاقات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے، حالانکہ وہ ہم سے ملاقات کرنے کے شدید خواہشمند ہیں۔ جب تک ایران بامعنی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوتا ہمیں اس میں دلچسپی نہیں۔