کاشف عزیز بھٹہ سویڈن میں مقیم ممتاز سماجی شخصیت ہیں وہ سینئر صحافی ہیں اور پاکستان کی صف اول کی اخبار روزنامہ جنگ کے سویڈن کیلئے نمائیندہ خصوصی بھی ہیں اس کےساتھ وہ سویڈن میں سب سے پہلے آن لائن اخبار نارڈک ٹائمز اردو کے بانی اور چیف ایڈیٹر بھی ہیں اس کے علاوہ پاکستان کے صف اول کے اخبارات اور نیوز چینلز کےساتھ کام کر چکے ہیں کاشف عزیز بھٹہ سویڈن اور یورپ بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے مختلف تقریبات کا انعقاد کرتے رہتے ہیں وہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے گورنمنٹ آف پاکستان کے فیڈرل ادارے اوورسیز پاکستانئیز فاؤنڈیشن OPF کے سویڈن کیلئے ایڈوائزری کونسل کے رکن بھی رہے ہیں جبکہ پنجاب پاکستان میں اوورسیز پاکستانئیوں کیلئے بنائے گئے ادارے پنجاب اوورسیز کمیشن کے سویڈن کیلئے کوآرڈینیٹر بھی رہ چکے ہیں کاشف عزیز بھٹہ سویڈن میں پاکستانی کمیونٹی کیلئے فرینڈز آف پاکستان سویڈن کے پلیٹ فارم سے پاکستان اور سویڈن کے مابین تعلقات کی بہتری کیلئے مختلف نوعیت کی تقریبات کا انعقاد کرتے رہتے ہیں
کاشف عزیز بھٹہ
بقلمKashif Aziz Bhutta1 منٹ کا مطالعہ

آپ کا ردِعمل؟
